0:24برطانیہ (جی ایم ٹی) میں موجودہ وقت:

ہمارے توسیعی کنبہ میں شامل ہوں

®Primasonics کو ہمیشہ پیشہ ور ایجنٹوں کی تلاش ہے تاکہ جاری ترقی کو برقرار رکھ سکے اور نئے بازاروں میں داخل ہو سکے اور فی الحال دنیا کے متعدد ممالک میں ایجنٹوں کو تلاش کر رہی ہے۔

پرائما سونکس کا ایجنٹ بننے کے متعدد فوائد ہیں، مثال کے طور پر:

  • آپ کے لئے ممکنہ بڑے بازار کی دستیابی
  • کیوں کہ ہماری مصنوعات کثیر صنعتی ہیں اور جن کا استعمال متعدد پلانٹ کی اپلی کیشنز میں کیا جا سکتا ہے خوب فروخت اور بار بار کاروبار کے متعدد مواقع موجود ہیں
  • کرایہ کے ایک کاروبار کو قائم کرنے کا موقع ہے جو کہ آپ کو ایک باقاعدہ ماہانہ آمدنی فراہم کرے گا۔
  • عمدہ اعلی معیار، جدت طراز مصنوعات، جن کی کامیابی ثابت شدہ ہے
  • ہم اپنے نمائندوں کو ایک اعلی سطح کی ٹریننگ اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرتے ہیں
  • ہم ایک ایسی قدیم، ڈائنامک اور مانوس کمپنی ہیں جس کے پاس اول درجہ کی عالمی شہرت ہے
  • ہم تحقیق وترقی کے لئے پابند عہد ہیں اور اپنے گاہکوں کی ضرورتیں پوری کرنے اور اپنی مصنوعات کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ہمیشہ نئے اور انوکھے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

ہم خواہش مند، بھروسہ مند، محنتی کمپنیوں یا افراد کو تلاش کر رہے ہیں جو کہ موجودہ قائم شدہ مارکیٹ سیکٹرس کے اندر اور نئے مارکیٹ سیکٹر میں داخلہ کے لئے ترقی کے ہمارے طویل مدتی منصوبہ میں ہماری شراکت میں کام کریں۔ اس طرح کی کمپنیوں یا افراد کے پاس ٹیکنیکل/ انجنیئرنگ/ فروخت کی معلومات اور تجربہ ہونا چاہئے، فروخت کے میدان میں ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے لئے انہیں اچھا کمیونیکیٹر ہونا چاہئے۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ کے پاس ان صنعتوں کی کارگزار معلومات اور روابط ہیں جنہیں ہم سپلائی دیتے ہیں اور آپ اس قابل ہیں کہ فروخت کے اپنے علاقے کو درست اور مؤثر انداز میں سنبھال سکیں۔ ہمارے ایجنٹس عمومی پروسس والی صنعتوں میں کاروبار کرتے ہیں جیسے سیمنٹ، غذا، کیمیکل، کاربن بلیک وغیرہ یا پاور جنریشن کی صنعت میں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اپنے ملک کے اندر پرائما سونکس کے ایک ایجنٹ کی حیثیت سے پہچانا جائے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں اور ہم آپ کو ایجنٹ بحال کرنے سے متعلق ایک معلوماتی پیک ارسال کر دیں گے۔