9:12برطانیہ (جی ایم ٹی) میں موجودہ وقت:

اکاؤسٹک کلیننگ ٹھوس مواد کے اندر صوتی منتقلی کے حلقہ کا احاطے کر لیتی ہے۔ بہتر وضاحت کے لئے اسے تیز دباؤ کا اتار چڑھاؤ سمجھنا چاہئے۔ دباؤ کی یہ تبدیلیاں (اتار چڑھاؤ) باریک مادہ یا "مربوط" خشک مواد کے اندر منتقل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ٹھوس اجزاء میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور یہ اس سطح کو چھوڑ دیتے ہیں جہاں پر کہ یہ جمے ہوتے ہیں یا مربوط ہوتے ہیں۔ اپنی جگہ سے ہٹنے کے بعد یہ مواد جاذبیت یا کشش ثقل کی وجہ سے نیچے گر جاتے ہیں یا اس کارروائی کے دوران گیس یا ہوا کے ساتھ باہر نکال دیئے جاتے ہیں۔

جب معیاری پلانٹ کمپریسڈ ہوا کے مختصر جھونکے لہریں پیدا کرنے والے جنریٹر میں داخل ہوتے ہیں تو زبردست صوتی لہریں پیدا ہوتی ہیں اور واحد حرکت والے جزء، ایرو اسپیس گریڈ ٹیٹینیم ڈایا فرام، کو مڑنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے طاقتور "بیس" صوتی لہر پیدا ہوتی ہے۔ پھر یہ "بیس" ٹون، اپلی کیشن پر انحصار کرتے ہوئے، مختلف گھنٹیوں کے سیکشن کے ذریعہ ہمارے Audiosonic™ Acoustic Cleaner Range میں 60 تا 420 ہرٹز کے درمیان منتخبہ بنیادی فریکوینسیوں میں منتقل ہوتا ہے۔

Primasonics® Acoustic Cleaners لہریں پیدا کرنے والے ایک جنریٹر اور ریزونینس سیکشن یا ایمپلی فائر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ہم سائٹ پر کارروائی کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتے ہیں اور ہمارا تجربہ کار عملہ آپ کے یہاں باریک اجزاء کے جماؤڑے اور گزرنے کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے درست Acoustic Cleaning (صوتی لہروں سے صفائی) کے نظام کی فوراً شناخت کر لے گا۔

ہمارے نظام بڑی حد تک مواد کے گزرنے کی رفتار میں معاون ہوں گے اور مختلف قسم کی صنعتوں اور پروسس اپلی کیشنز کے اندر باریک اجزاء کے اکٹھا ہونے کی پریشانی کا خاتمہ کر دیں گے۔

یہ غیر مداخلتی اور کفایتی ٹیکنالوجی پروسس پلانٹ کی صلاحیت کو بڑھائے گی، بہتر تھرمل اتصال فراہم کرے گی، مواد کے جمع ہونے کو روکے گی اور باریک اجزاء کے اکٹھا ہونے کی پریشانی کو دور کرے گی، ان تمام جگہوں پر جہاں کہ راکھ، گرد، پاؤڈرز یا دانے والے مواد پروسس کئے جاتے ہیں، پیدا کئے جاتے ہیں، ذخیرہ کئے جاتے ہیں یا ٹرانسپورٹ کئے جاتے ہیں۔