9:13برطانیہ (جی ایم ٹی) میں موجودہ وقت:

پرائما سونکس کی جانب سے سیلو کی محفوظ صفائی کے حل

تفصیلات

Primasonics® Prima Whip™ خشک تھوک مینوفیکچرنگ اور اسٹوریج کی انڈسٹریوں میں استعمال ہونے والے سیلوز، ڈبوں اور ہوپرس کو صاف ستھرا اور مستقل کام کی حالتوں میں برقرار رکھنے کے لئے ایک محفوظ اور تیز حل کی پیش کش کرتا ہے۔

اس سسٹم کے ہوتے ہوئے آپریٹروں کے لئے ممکنہ طور پر خطرناک بلک اسٹوریج کنٹینرس کی گہرائیوں میں اترنے کی چنداں ضرورت نہیں، نتیجتاً اس کی وجہ سے حادثات رک جائيں گے۔

پرائما وہپ (Prima Whip) کا خاکہ اس طرح تیار کیا گيا ہے کہ اس کا استعمال اوپر کی طرف کھلے ایک مین ہول کے ذریعہ دور سے کیا جائے۔ پرائما وہپ موٹر جسے کمپریسڈ ایئر توانائی فراہم کرتا ہے کو ایک آپریٹر سنبھال سکتا ہے جو کہ آسان کنٹرولز کے لئے کلیننگ ہیڈ (صفائی کے سرے کو) گھماتا رہتا ہے۔

سیلو، ڈبے یا ہوپر کی دیواروں کو نقصان پہنچائے بغیر ضدی مواد کو نکالنے کے لئے گھومتے ہوئے کلیننگ ہیڈ میں مختلف وہپ اور کاٹنے والے دھار لگائے جا سکتے ہیں۔ یہ آلہ موبائل ہے اور اسے آسانی سے ایک کلیننگ مقام پر بٹھایا جا سکتا ہے۔

مختلف دھاتوں کے امتزاج سے بنا بوم "رسائی" کی متعدد سائزوں میں دستیاب ہے جس کی رینج 2.4 ملی میٹر سے لے کر 8.0 میٹر تک ہے اور جو 360° پر گھومتا ہے۔

موٹر ڈرائیو ایک لچک پذیر ہوز سے مربوط ہے جس میں عام طور پر 45 میٹر تک پھیلنے کی صلاحیت ہے، خصوصی درخواست پر اور زیادہ گہرائی میں جا سکتا ہے۔ یہ چیز پرائما وہپ سسٹم کو بیشتر بلک اسٹوریج اور ہینڈلنگ اپلی کیشنوں کے لئے مناسب بناتی ہے۔ گاہک کی ضرورت کے مطابق تیار کئے گئے نظام بھی دستیاب ہیں۔

ایسے سیلوز جو پورے طور پر بند ہوں ان کے لئے پرائما وہپ کے ساتھ ساتھ پرائما لینس ڈرل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے ایک پورے طور پر پلگ کئے ہوئے سیلو یا ڈبہ کے نیچے سے "ڈرل" کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، پرائما وہپ محفوظ طریقے سے اوپر کی جانب سے کسی بھی باقی ماندہ مواد کو ہٹانے کے لئے راستہ پیدا کر سکتا ہے۔

یہ ڈرل بند کنٹینر کی بنیاد میں موجود ایک سوراخ کے اندر سے ڈالی جاتی ہے اور کمپریسڈ ہوا کا استعمال کرتے ہوئے دور سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں نظام کی تفصیلات ایک ٹیکنیکل کتابچے میں درج ہیں۔ درخواست کرنے پر ایک ویڈیو یا CD-ROM دستیاب ہے جس میں ان کو بحالت استعمال دکھایا گيا ہے۔