9:14برطانیہ (جی ایم ٹی) میں موجودہ وقت:

اگر صوتی لہروں سے صفائی کی ٹیکنالوجی آپ کے لئے نئی ہے یا آپ اپنی کمپنی کے ذریعہ سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے لئے درخواست دے کر پیش قدمی نہیں کرنا چاہتے ہیں تو پرائما سونکس رینٹل اختیارات (Primasonics Rental Option) مثالی جواب فراہم کرتا ہے۔ اس سے پہلی بات تو آپ کو صوتی لہروں سے صفائی کے فوا‏ئد کا علم ہوتا ہے اور آپ اپنے پلانٹ کی دیکھ بھال کے بجٹ سے ماہانہ کرایہ کی رقم کا بندوبست کر پاتے ہیں۔

ہم آپ کو اکاؤسٹک کلینر (صوتی لہروں سے صفائی کا آلہ) نیز ضروری ساز وسامان ماہانہ کرایہ کے عوض فراہم کرتے ہیں، جو اسٹینڈنگ آرڈر یا بینک ٹرانسفر کے ذریعہ پیشگی طور پر قابل ادا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اخراجات میں بس تمام پیکنگ اور ڈلیوری کے اخراجات نیز کسی ماؤنٹنگ ٹیوب یا فلینگ کا خرچ جس کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور جسے واضح طور پر صحیح جگہ پر ویلڈ کیا جائے گا اور پھر اسے اپنی حالت میں لوٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر آپ کرایہ داری معاہدہ شروع ہونے کے بعد پہلے 30 دنوں کے اندر ساز وسامان کو خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پہلے مہینہ کا یہ ابتدائی کرایہ آپ کو کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ متبادل طور پر، اگر آپ اس آلہ کو 90 دن کی مدت کے اندر خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو کرایہ کی رقم کا 50 فیصد کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ اگر یہ ساز وسامان ابتدائی 90 دن کے وقفہ کے بعد خریدے جاتے ہیں تو کرایہ کی پوری رقم کا اطلاق ہوگا۔ اگر آپ کو پسند ہو تو آپ درحقیقت خریدنے کا کوئی عہد کئے بغیر جب تک چاہیں ماہانہ بنیاد پر ساز وسامان کرایہ پر لینا جاری رکھ سکتے ہیں۔

ہم آپ کو ایک واضح طور پر تحریر شدہ کرایہ داری معاہدہ اور کرایہ کی قبولیت کا فارم بھیجیں گے تاکہ آپ ان پر اپنے دستخط ثبت کر دیں۔ آپ انسٹالیشن سے قبل اور اس کے بعد ہماری تکنیکی مدد بھی حاصل کریں گے جس کی خوبیاں زبان زد خاص وعام ہیں۔

پرائما سونکس رینٹل آپشن کے فوائد

  • سرمایہ جاتی اخراجات کی درخواست کی کوئی ضرورت نہیں!
  • آپ عمومی دیکھ بھال کے اپنے بجٹ سے کرایہ ادا کر سکتے ہیں!
  • آپ صرف ماہانہ کرایہ داری معاہدہ کے پابند ہیں!
  • پیکنگ اور ڈلیوری کے اخراجات نیز کسی ماؤنٹنگ آئٹم کے اخراجات کے علاوہ کوئی دیگر لاگت نہیں!
  • جب کبھی بھی آپ کے لئے مناسب ہو خریدنے کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں!
  • پہلے خریدنے پر کرایہ کی رقم میں چھوٹ دستیاب ہے!
  • کرایہ کی مدت کی کوئی حد نہیں!